فیصل آباد، طارق آباد پل کے نیچے مزید ایک شخص دم توڑ گیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 20:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) طارق آباد پل کے نیچے مزید ایک شخص دم توڑ گیا‘ پولیس نے مرنے والے نوجوان کی ہسپتال میں موت کی تصدیق کے بعد نعش مارچری منتقل کر دی‘ روایتی طریقہ اپناتے ہوئے مرنے والے کو نشئی قرار دے کر جان چھڑوا لی‘ گذشتہ رات 45 سالہ شخص طارق آباد پل کے نیچے مردہ حالت میں پایا گیا جسے پولیس نے سول ہسپتال منعقل کیا اس کی موت کی ڈاکٹروں سے تصدیق کے بعد نعش مارچری یونٹ منتقل کر دی‘ اس کے ورثاء کا تاحال سراغ نہ مل سکا‘ شہریوں نے آئے روز ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافظ کرنے والے ادارے بروقت ایسے مریضوں کو ہسپتال میں منتقل کریں ان کی مناسب دیکھ بھال سے ہلاکتوں میں واضح کمی آ سکتی ہے‘ لیکن شہر کی مختلف چوراہوں پر بے بسی کے عالم میں بیمار پڑے لوگ سڑکوں پر ہی دم توڑ رہے ہیں بعدازاں پولیس نشئی قرار دے دیتی ہے ان کی نعش ٹھکانے لگ جاتی ہے ساری عمر لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے میں دوڑ بھاگ میں لگے رہتے ہیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں