فیصل آباد، شہر اور گرمختلف حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

منگل 19 مارچ 2019 21:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) شہر اور گرمختلف حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ بس اور کوسٹر کے ٹکرانے سے 5مسافر زخمی ہو گئے ایک زخمی مسافر خاتون کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ آن لائن کے مطابق ننکانہ کے رہائشی پینتیس سالہ محمد خلیل ولد جہانگیر کو حادثہ میں زخمی ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکا ، علاقہ موضع پیر کوٹ کی رہائشی پینتالیس سالہ نسیم بی بی اپنے شوہر نذر کیساتھ موٹر سائیکل پرجارہی تھی کہ راستے میں جمپ لگنے سے سڑک پر گر کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھ بچوں کی ماں دم توڑ گئی ۔

وارث پورہ کے علاقہ چمن زار کالونی کا رہائشی پچاس سالہ اعظم گھر کی چھت پر کھڑا تھا کہ چھت کے اوپر گزرتی بجلی کی تاروں کو ہاتھ لگنے سے کرنٹ کاشدید جھٹکا لگا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

(جاری ہے)

اڈا جوہل سٹاپ پر واقع دکان میں 24سالہ اسامہ ولد شمشاد علی بجلی کے کام میں مصروف تھا کہ اچانک بجلی کی ننگی تار کو ہاتھ چھونے سے کرنٹ کا زور دار جھٹکا لگا۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم طبی امداد کے لئے موقع پر پہنچی لیکن متاثرہ نوجوان طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا، اڈا پینسرہ سے گوجرہ روڈ پر کوہستان بس اور کوسٹر کے ٹکرانے سے 5مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا زخمی ہونے والوں میں 65سالہ شریفاں بی بی زوجہ جمال دین اور اس کا بیٹا 40سالہ شہباز الحق بھی شامل ہے۔ دیگر زخمیوں میں 44سالہ ظہیر ولد صدیق،42سالہ زرینہ دختر عبدالغفور،65 سالہ غلام فاطمہ بھی شامل ہے ۔ الائیڈ ہسپتال میں شریفاں بی بی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں