پیپلزپارٹی میں تنظیمی تبدیلی آنے والے دنوں میں پنجاب سمیت فیصل آباد میں بھٹو ازم کی کامیابی کی ضمانت بنے گی ،ڈاکٹر ارشادعلی کمبوہ

منگل 19 مارچ 2019 22:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشادعلی کمبوہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں ہونے والی تنظیمی تبدیلی آنے والے دنوں میں پنجاب سمیت فیصل آباد میں بھٹو ازم کی کامیابی کی ضمانت بنے گی چیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے ضلعی صدر محمد اعجازچوہدری کو ضلعی صدر کا عہدہ ملنا حقیقی جیالوں کی فتح ہے محمد اعجاز چوہدری عوام دوست اور بااخلاق کردار کی حامل شخصیت ہے جنہیں چیرمین نے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں نامز دکرکے نظریاتی جیالوں کے دل جیت لیے ہیں محمد اعجاز چوہدری ہمیشہ پارٹی کی بقاء اور باہمی اتحاد واتفاق کی فضاء کو قائم رکھنے میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں انہوں نے کبھی میں جیالوں کو مایوس نہیں کیا امید ہے کہ نئے ضلعی صدر پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی یونین کونسل کی سطح پر منظم وفعال کرنے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور چیرمین بلاول بھٹو کے اعتماد پر پورا اتریں گے الله تعالی ہمارے بھائی محمد اعجاز چوہدری کو ملنے والی نئی ذمہ داریوں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرنے کی ہمت اور طاقت دے پی پی یورپ کے جیالوں سے محمد ریاض چوہدری ‘محمد ممتاز چوہدری اور ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری کو ہم دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں