پختون برادری کی ضلع کونسل چوک فیصل آ باد سے پریس کلب تک پا کستان زندہ باد ریلی

شرکاکے دہشت گردی مردہ باد، پا کستان زندہ باد اور پختونوں کے نام پر وطن سے غذاری نامنطور نامنظور کے نعرے پختو نوں کے نام امن کو ختم کر نے کی سازشیں کر نیوالے نام نہاد گروہوں کو کسی صورت پنپنے نہیں دیں گے‘ شرکاء

بدھ 20 مارچ 2019 16:31

فیصل آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پختون برادری کے زیراہتمام ضلع کونسل چوک فیصل آ باد سے پریس کلب تک پا کستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، پختون برادری کی ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا ، شرکا نے سبز ہلالی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی مردہ باد، پا کستان زندہ باد اور پختونوں کے نام پر وطن سے غذاری نامنطور نامنظور کے نعرے درج تھے۔

ریلی کی قیادت ممتاز پشتون لیڈر نذ یر احمد خان نے کی جبکہ دیگر سر کردہ رہنما ں میں زبیر شاہ، منیر خان، فاروق خان، اکبر خان، لیاقت خان، محمد عثمان،حسن خان اور شاہ محمد خان شامل تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پشتون، بلو چی ،سندھی اور پنجابی پا کستان کے مہکتے پھول ہیں ، ان کو آ پس میں لڑ نے والے ملک دشمن ہیں،پشتون مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پشتو نوں کا بچہ بچہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس بات کا بھی عہد کیا گیا کہ جہاں ملک کو درپیش مسائل کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا وہیں چند نام نہاد گروہوں کی سازش کو بھی کسی صورت پنپنے نہیں دیں گے، خواہ وہ گروہ کسی نام نہاد پختون کے روپ کی صورت میں ہوں یا کسی اور گروہ کا حصہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پختون کے نام پر امن کو ختم کر نے کی سازشیں کر نے والوں کا پشتونوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے لوگ صرف غیر ملکی ایجنٹ ہیں ۔

ریلی کے شرکانے بھارت کو تنبیہ کی کہ اس نے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے خطے کے امن کو دا پر لگا دیا ہے، پا کستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ضرورت پڑنے پر وطن کے دفاع کیلئے سب سے آ گئے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں امن بحال ہو چکا ہے، کامیابی کے اس سلسلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ دہشت گردی کا عفریت پھر سر نہ اٹھا سکے۔ ریلی کے اختتام پر شہداکے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں