فیصل آباد:7سالہ بچے کا مبینہ فائر،ماں جا ں بحق ، پولیس نے بچے کے والد کو حراست میں لے لیا

اذان نے پستول کو کھلونا سمجھ کر مبینہ طور پر فائر کردیا، گولی لگنے سے بچے کی والدہ حنا موقع پر دم توڑ گی حنا کا شوہر رضوان اس پر ظلم کرتا تھا اسی نے بیوی کو قتل کیا، خاتون کے اہل خانہ کا الزام

پیر 25 مارچ 2019 20:21

فیصل آباد:7سالہ بچے کا مبینہ فائر،ماں جا ں بحق ، پولیس نے بچے کے والد کو حراست میں لے لیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں سات سالہ بیٹے کے مبینہ فائر سے ماں جاں بحق ہوگئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے بچے کے والد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حنا کا شوہر اس پر ظلم کرتا تھا اس نے بیوی کو قتل کیا ، بیان سے قتل نیا ر خ اختیار کرگیا ، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

فیصل آباد کے علاقہ لیاقت ٹاون میں 7 سالہ اذان نے پستول کو کھلونا سمجھ کر مبینہ طور پر فائر کردیا۔ گولی لگنے سیبچے کی والدہ حنا موقع پر دم توڑ گی۔جاں بحق خاتون کے خاوند رضوان کا کہنا ہے کہ اس نے رات کو پستول سرہانے کے نیچے رکھا تھا، بیٹے سے گولی چلی جومیری بیوی کے سرمیں لگی۔گولی لگنے سے حنا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مرنے والی خاتون کے خاوند کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے دوسری جانب خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حنا اپنے بیٹے کے ہاتھوں غلطی سے گولی کا نشانہ نہیں بنی بلکہ حنا کو اس کے شوہر رضوان نے مارا ہے۔

خاتون کی بہن کا کہنا تھا کہ حنا کا شوہر اس پر ظلم کرتا تھا اور ایک سال قبل بھی اس پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد وہ خوفزہ ہو کر میرے گھر آ گئی تھی۔پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔۔واضح رہے اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔جب پستول صاف کرتے ہوئے لوگ گولی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔جب کہ اکثر اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچے کھلونا سمجھ کر پستول سے کھیل رہے ہوتے ہیں کہ گولی چل جاتی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ آزاد کشمیر میں بھی پیش آیا تھا،آزاد کشمیر کے شہر پلندری میں کھیل کھیل میں 2سگی بہنوں کی جان چلی گئی، بچے اصلی پستول کو کھلونا پستول سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی۔ ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں