فیصل آباد، 35 سالہ نوجوان کی نعش برآمد،جبکہ فائرنگ و تشدد کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے

پیر 25 مارچ 2019 21:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) 35 سالہ نوجوان کی نعش برآمد،جبکہ فائرنگ و تشدد کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے، آن لائن کے مطابق 35 سالہ شخص کی نعش ملی ہے۔ مرنے والے شخص نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے جس کی شناخت کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ بابر چوک کا رہائشی 16 سالہ مبین ولد محمد تاج اپنے گھر میں موجود تھا کہ محلے دار کاکا وغیرہ نے پرانی رنجش پر مشتعل ہوکر فائرنگ کر دی جس کی زد میںآکر مذکورہ نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرایا گیا۔

241 ر۔ب میں 40 سالہ محمد حسین ولد صفدر حسین کو مخالفین نے زخمی کر دیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ رحمان کالونی گلی نمبر 10 میں ملزمان قاصد وغیرہ 13 ملزمان نے فائرنگ اور ڈنڈے سوٹوں سے محمد بلال کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں