ؑفیصل آباد:پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے پر 2 سال سے اضافی ٹول پلازہ کی وصولی روک دی گئی

منگل 26 مارچ 2019 21:19

ؑفیصل آباد:پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے پر 2 سال سے اضافی ٹول پلازہ کی وصولی روک دی گئی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے پر 2 سال سے اضافی ٹول پلازہ کی وصولی روک دی گئی۔ وفاقی حکومت نے اضافی ٹول پلازہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

کاروباری، شہری، تجارتی حلقوں کا اظہار تشکر، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے پر 2 سال سے اضافی ٹول پلازہ کی مد میں شہریوں سے جبری وصولیاں کی جا رہی تھیں جسے وفاقی حکومت نے فوری طور پر ختم کرتے ہوئے اضافی ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دے دی جس پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ کاروباری، تجارتی، ٹرانسپورٹرز اور شہری حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں