فیصل آباد ،فا ئرنگ سے قتل ہو نے والی خاتون کا قاتل7 سالہ بیٹا نہیں شو ہر نکلا

منگل 26 مارچ 2019 23:52

فیصل آباد ،فا ئرنگ سے قتل ہو نے والی خاتون کا قاتل7 سالہ بیٹا نہیں شو ہر نکلا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) فا ئرنگ سے قتل ہو نے والی خاتون کا قاتل7 سالہ بیٹا نہیں شو ہر نکلا، 16گھنٹے بعدپو لیس حراست میں جرم کا اعتراف کرلیا تفصیل کے مطابق گز شتہ روزجھنگ روڈپر اچانک گو لی چلنے سے خاتون حنا فاطمہ کی ہلا کت کا فلاپ سین قاتل 7سا لہ بیٹا نہیں بلکہ خاتوں کاشو ہر رضوان نکلا16گھنٹے بعد پو لیس حراست میں جرم کااعتراف آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

مجرم نے اقبا لی بیان میں کہا کہ دوسری خواتین سے ناجائزتعلقات کی وجہ سے بیوی سے جھگڑارہتاتھا گز شتہ روزبھی اس بات پر جھگڑا ہوا طیش میں آ کر گو لی مار دی اور پسٹل اپنے 7سا لہ بیٹے کے ہا تھ میں تھمادیا تا کہ ساری بات معصوم بیٹے پر آجائے اور وہ ہر طرح سے محفوظ رہے پولیس تھا نہ جھنگ بازار نے زیر دفعہ302مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں