فیصل آباد، بارش کے باعث چھت گرنے سے بلیئرڈ کھیلتے ہوئے دو نوجوان زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 22:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) بارش کے باعث چھت گرنے سے بلیئرڈ کھیلتے ہوئے دو نوجوان زخمی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ مرضی پورہ میں قائم میاں عرفان کے سنوکر کی لکڑی سے بنی چھت بارش کے نتیجہ میں گر گئی ، دو نوجوان ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے زخمی ہونیوالوں کو چھت کے ملبے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا ، زخمی ہونیوالوں میں اٹھارہ سالہ نوید ولد محمد صدیق اور اٹھائیس سالہ مجاہد علی ولد حسن شامل ہیں ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جہاں انکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں