فیصل آباد، کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں میاں بیوی زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 22:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں میاں بیوی زخمی، تفصیلات کے مطابق یوسف آباد کا رہائشی اسلم ولد رحمت اللہ اپنی بیوی شازیہ بی بی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کینال روڈ پر جا رہا تھا کہ کشمیر پل کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے دونوں میاں بیوی زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کے علاج میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں