تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے اغواء کار کو گرفتار کرکے بچی بازیاب کروا لی

جمعہ 19 اپریل 2019 22:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) : تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے اغواء کار کو گرفتار کرکے بچی بازیاب کروا لی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار پارک کے قریب سے اغواء کی جانیوالی پانچ سالہ بچی کو پولیس نے چند گھنٹوں کے بعد بازیاب کرواتے ہوئے اغواء کار کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی بشارت کے مطابق پانچ سالہ بچی حنا گھر کے باہر کھیل رہی تھی کے الله رکھا نامی شخص نے اسے اغواء کرلیا اور شالیمار پارک کے زیر تعمیر حصہ میں چھپا دیا ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص الله رکھا کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر بچی کو نیم بیہوشی کی حالت میں بازیاب کروا لیا ، بچی نے اغواء کارکی شناخت کرلی ہے ،ملزم کیخلاف اغواء کا پرچہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں