ٰفیصل آباد،محکمہ انرجی نے دسمبر تک 15 ہزار سکولوں کو سولر پینل فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

پیر 22 اپریل 2019 20:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) محکمہ انرجی نے دسمبر تک 15 ہزار سکولوں کو سولر پینل فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ منصوبے پر 5 ارب لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری انرجی عامر جان خان کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام سکولوں کو سولر پینل فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے اور سکولوں کو 15 ہزار سولر پینل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اگلے چند ماہ میں پہلے مرحلے پر 10 ہزار 800 پینل فراہم کر دیئے جائیں گے۔ سولر پینل گرین انرجی منصوبہ کے تحت فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری انرجی عامر جان خان کی زیرصدارت جائزہ اجلاس بھی ہوا۔ جس میں پہلے مرحلے میں سولر پینل کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں