دودھ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 40سے 100فیصد تک خود ساختہ اضافہ

منگل 23 اپریل 2019 20:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) رمضان المبارک سے قبل ہی منافع خوروں کی جانب سے دودھ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 40سے 100فیصد تک خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا،کھجور، لیموںپیاز اور آلو بھی مہنگے ہوگئے ۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں اضافے کے ساتھ 280روپے فی کلو ہوگیا ۔ضلعی انتظامیہ اورمارکیٹ کمیٹیاں قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئیں۔

آن لائن کے مطا بق رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کے نام پر منافع خوروں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے کمر کس لی۔ دودھ، پھلوں، سبزیوں، مصالحہ جات سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کر دیا۔ فیصل آباد میں ایک ہفتے کے اندر خرابوزہ 140روپے ،امرود100روپے سیب 200 روپے سے بڑھ کر 240 روپے کلو ہو گئے، کیلا ڈیڑھ سو روپے درجن تک جا پہنچا اور کجھور 70 روپے کے اضافے سے 240 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

سبزیوں میں گرمی کی سوغات کریلے 60 روپے فی کلو سے بڑھ کر 80 روپے ہو گئے، کھانوں کا لازمی جز لہسن اور ادرک کی قیمت میں 50 سے 60 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔، لہسن 100 روپے اضافے کے ساتھ 200 روپے کلو جبکہ ادرک 60 روپے اضافے کے ساتھ 240 روپے کلو ہو گیا۔گرمی کا توڑ لیموں 240 روپی آلو 15سے بڑھ کر 30،پیاز 25سے بڑھ کر 60روپے کلو تک جا پہنچے۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں مسلسل اضافہ ہورہا ہے پولٹری ایسوسی ایشن نے اپنے ہی ریٹ مقر ر کررکھے ہیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں