فیصل آباد، نوسرباز گروہ نے نشہ آور اشیاء کھلا کر مزید ایک پردیسی کو لوٹ لیا

منگل 23 اپریل 2019 22:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) نوسرباز گروہ نے نشہ آور اشیاء کھلا کر مزید ایک پردیسی کو لوٹ لیا۔ تشویشناک حالت میں ریسکیو کی امدادی ٹیم نے سول ہسپتال داخل کرایا۔

(جاری ہے)

آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ 52 سالہ نامعلوم شخص کو نوسربازوں نے اپنی باتوں میں بہلا پھسلا کر نشہ آور اشیاء کھلا دیں اور اس کی جیبوں کا صفایاکر دیا جسے نیم بے ہوشی کے عالم میں نصرت فتح علی خاں انڈر پاس کے اوپر سے اٹھا کر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں