فیصل آباد،دو سالہ بچہ گرم دودھ گرنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

منگل 23 اپریل 2019 22:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) دو سالہ بچہ گرم دودھ گرنے سے زندگی کی بازی ہار گیا‘ تفصیلات کے مطابق کوکیانوالہ جمیل پارک گلی نمبر1 کے رہائشی محمد افضل کا دوسالہ بیٹا ابراہیم گھر کے کچن میں کھیل رہا تھا کہ چولہے پر برتن میں پڑا گرم دودھ اوپر گرنے سے بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں علی الصبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں