تعلیم کے ساتھ تر بیت کی ا ہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔آر پی او فیصل آباد

منگل 23 اپریل 2019 23:15

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) آر پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ تر بیت کی ا ہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر ریجنل پو لیس آفیسر فیصل آباد نے منگل کے روز پر وفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ر یکٹر نیشنل ٹیکسٹا ئل یو نیورسٹی فیصل آباد کی خصوصی دعوت پر ٹر یفک قو انین سے آگاہی کے متعلق منعقد ہو نے والے سیمنار میں شر کت کی ،سی ٹی او فیصل آباد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آر پی او فیصل آباد نے یور نیوسٹی کے طلباء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تر بیت کی ا ہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اپنی روایات اور اقدار کو مقدم رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔اپنے کلچر اور تہذیب و تمدن سے روگردانی معاشرتی زوال کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مغربی تہذیب کی اندھی تقلید سے ہمارے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اگر ہم دنیا میں ایک قوم کی حیثیت سے منفرد مقام حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تو ہمیں اپنی روایات اور کلچر کی پا سداری کرنا ہو گی۔اپنی حقیقی روایات اور اسلامی اقدار سے جڑے رہنے سے ہی ایک مہذب، منظم، خوشحال اور پُر امن معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔سیمینار کا انعقاد سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے کیا گیا تھا ۔شر کا ء سیمینار نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ٹر یفک کے مر بو ط اور معیاری نظام مہذب قو مو ں کا عکاس ہو تا ہے ۔ اس سے کسی قوم کے منظم اور اصول و ضوابط پر کا ر بند ہو نے کا پتہ چلتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں