فیصل آباد ،چوبیس گھنٹوں میں27 اشتہاری گرفتار

منگل 23 اپریل 2019 23:15

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران27اشتہاری گرفتارکرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں27 اشتہاری گرفتار کئے۔

انہوںنے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں09 پسٹلقبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں 3.610کلوگرام چرس اور94لیٹرشراب برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں