فیصل آباد ، لاشوں کی برآمدگی کا معاملہ ،تھانہ نشاط آباد پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا

منگل 23 اپریل 2019 23:15

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) 07چک سے لاشوں برآمدگی کا معاملہ ،تھانہ نشاط آباد پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ چک نمبر 07ج ب میں ایک گھر سے 38سالہ عورت کی خورشید بی بی ولد خلیل احمد جبکہ29سالہ مرد کاشف ولد شرافت علی کی نعشیں ملیںتھیں جن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کو گلاء دبا جبکہ مرد کو گلے میں پھندا ڈال کرسانس بند کرکے مارا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کی تفتیش کے معلوم ہوا ہے کہ قتل ہونے والی خورشید بی بی نے مظفر گڑھ کے اختر نامی شخص سے بارہ سال قبل کورٹ میرج کی تھی اور ایک سال قبل گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔جھگڑے کی وجہ مقتول وہاڑی کے کاشف سے مبینہ تعلقات تھے ۔شوہر سے علیحدگی کے بعد خورشید بی بی اور کاشف 07چک میںکرایہ کے مکان میں اکٹھے رہتے تھے کاشف فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ پولیس حکام کیمطابق خورشید بی بی اور کاشف کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے ۔دونوں کا قتل مبینہ طور پر خورشید بی بی کے شوہر اور ساتھیوں نے کیا ہے ۔پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں