پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حقوق دانش پرسوں منایا جائے گا

بدھ اپریل 13:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ انٹی لیکچوئل پراپرٹی ڈے (عالمی یوم حقوق دانش) پرسوں 26اپریل بروز جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد ملک بھر میں ٹریڈ مارکس ، انڈسٹریل ڈیزائن ، پلانٹ بریڈرو دیگر امور سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر لوگوں کو مذکورہ دن کی قومی و عالمی اہمیت اور مستقبل کے تقاضوں سے بھی روشناس کروایا جائے گا۔ عالمی یوم حقوق دانش کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments