فیصل آباد، کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 12 گرانفروشوں کو 29 ہزار روپے کے جرمانے

بدھ 24 اپریل 2019 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) : سپیشل پرائس کنٹروک مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی بعض اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 12 گرانفروشوں کو 29 ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے سرگودھا روڑ اور دیگر علاقوں میں پھل وسبزی،دودھ،چکن ،روٹی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوںکو چیک کیااور اوورچارجنگ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے عائد کئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں