فیصل آباد‘ ڈکیتی، چوری و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر

بدھ 24 اپریل 2019 20:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر،روزانہ 100سے 150وارداتوں کی اطلاع مگر پولیس صر ف 30 سے 40 درج کرتی ہے،سرکل افسر اور تھانہ انچارج کی کارگردگی بہتر بنانے کیلئے ڈکیتی، چوری و راہزنی وارداتیںکم درج کرنے کی ہدایت گذشتہ روز 60سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کی لوٹ مار،سرراہ وارداتوں میں شہری بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، قیمتی موبائل فونز و دیگر سامان چھینے جانے پر پولیس کی کارکردگی سے نالاں، چوروں کے گروہوں نے موٹرسائیکلیںو بھاری مالیت کا سامان، مویشی بھی چرا لئے، آج صبح سویرے تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ملت روڈ میں بکر منڈی سے اصغر کی دکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر قیمتی سامان لے اڑے، لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ایوب کالونی میں رمضان سے ون ٹو فائیو اپلائیڈ فار مسلح افراد 21ہزار روپے و موبائل فون چھین کر لے گئے، تھانہ ملت ٹائون کے ایریا 203 رب میں حبیب الرحمن کے بھائی سے موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو موبائل چھین کر لے گئے، تھانہ ریل بازار کے علاقہ ٹی بی ہسپتال کے قریب شاہ زیب سے بھی موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ ساہیانوالا پل میں افضل سے سر راہ 7ہزار روپے و موبائل چھین لیا گیا، تھانہ جھنگ بازار میں چناب چوک سے احسن سے موٹرسائیکل مسلح گروہ 35ہزار کی نقدی و کاغذات چھین کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 270ر ب میں غلام مرتضیٰ کے کیری ڈبہ سوار مسلح افراد 3بکرے اٹھا کر لے گئے ، تھانہ صدر کے علاقہ عوامی ٹائون میں فیاض کے بھائی سے ون ٹو فائیو موٹرسائیکل سوار اسلحہ کے زور پر 18ہزار کی نقدی چھین کر لے گئے، تھانہ سول لائن کے علاقہ جامعہ چشتیہ چوک میں جاوید سے موبائل چھین لیا گیا، تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ بڑی نہر کے قریب عرفان سے 125موٹرسائیکل سوار 50ہزار کی نقدی چھین کر لے گئے، تھانہ سٹی تاندلہ کے علاقہ رضا آباد میں ضمیر الحسن کے بھائی سے نقدی 20ہزار ، 2موبائل چھین لئے گئے، تھانہ گڑھ کے علاقہ چکیاں والا میں اقرار کے بھائی سے مسلح افراد موٹرسائیکل نمبری 7082 ماڈل 2014 چھین کر لے گئے، تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میونسپل کالونی میں ارسلان کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر چور 2موبائل فون لے اڑے،تھانہ ساندل بار کے علاقہ 56ج ب میں مقصود کے گھر سے دو بکرے چور لے گئے، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ چباں روڈ سے منظور کا رکشہ نمبری 9377 ایف ڈی ایم ماڈل 2019نامعلوم چور لے گئے ، تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ کمپنی باغ میں عنصر کی کار نمبری 677 ایکس ایل آئی ماڈل 2006 چور لے اڑے، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لال مل چوک میں فراز کا رکشہ نمبری ایل ای کے 5815 ماڈل 2014 چور لے گئے، تھانہ ستیانہ کے علاقہ دیہی مرکز ہیلتھ ستیانہ میں ذاکر کی موٹرسائیکل 6707 ایل ای ایم ماڈل 2018بھی چور لے گئے، تھانہ ستیانہ کے علاقہ ڈاکخانہ روڈ پر عمران کی موٹرسائیکل ون ٹو فائیو 9991 ایف ڈی این ماڈل 2016 چور لے کر فرار ہو گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ ضلع کونسل گیٹ کے قریب سے عرفان کی کار نمبر015کراچی ٹیوٹا ماڈل 2003 چوری ہو گئی، تھانہ پیپلز کالونی میں کموکا چوک سے ساجد کی موٹرسائیکل ایف ڈی آر 4239 ماڈل 2012 چور لے گئے، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ کریسنٹ مل سے شہباز کی موٹرسائیکل 6061 او کے کے ماڈل 2019 بھی چور لے گئے، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسید ٹائون میں علی کی موٹرسائیکل 5317 ایف ڈی کیو ماڈل 2018 چوری ہو گئی، تھانہ سول لائن میں اقبال سٹیڈیم سے عبدالرحمن کی موٹرسائیکل ایف ڈی این 2451 چور لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاوہ لاری اڈا میں عبدالحنان سے 22ہزار چور لے گئے، تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ عبداللہ پور میں محمد نبیل سے نقدی و موبائل چھین لیا گیا،تھانہ سمن آباد کے علاقہ رشید چوک میں حنیف کی موٹرسائیکل ایف ڈی ایکس 9922 چور لے گئے، تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 255 رب میں عمران نذیر سے نقدی 15ہزار و موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ عثمان بلاک میں وسیم کے درخت چوری ہو گئے، تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 107ج ب میں اشتیاق کی حویلی سے ساڑھے 4لاکھ مالیت کے مویشی چور لے گئے، تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں ہارون کے گھر سے نقدی 3لاکھ و زیورات چور لے گئے، تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 233 گ ب میں شوکت علی کی موٹرسائیکل 2485 ایل پی او و نقدی چھین لی گئی، تھانہ بلوچنی کے علاقہ 70 رب میں نور احمد کی 2عدد بیٹریاں چوری ہو گئیں، تھانہ گڑھ کے علاقہ 453گ ب میں امتیاز کے سکول سے قیمتی سامان چوری ہو گیا ، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار پارک میں شاہدہ پروین کے گھر سے چور تالے توڑ کر نقدی لے گئے، وارث پورہ، گول میں ندیم کا موبائل ونقدی چور لے گئے، چناب گارڈن میں شفیق سے 20ہزار کی نقدی و موبائل چھین لیا گیا، تھانہ ساندل بار کے علاقہ 57ج ب میں اقبال کی 24بیٹریاں چھین لی گئیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں