فیصل آباد، حکومت بری طرح غیرجمہوری قوتوں میںپھنس چکی ہے،رانامحمدافضل خاں

عمران خان کواپنی اناکے خول سے باہرنکل کر میثاق معیشت کی ضرورت ہے انہیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر معاشی پالیسی تشکیل دینی چاہئے،رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن

بدھ 24 اپریل 2019 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیرمملکت برائے خزانہ رانامحمدافضل خاںنے کہاہے کہ حکومت بری طرح غیرجمہوری قوتوں میںپھنس چکی ہے۔ عمران خان کواپنی اناکے خول سے باہرنکل کر میثاق معیشت کی ضرورت ہے انہیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر معاشی پالیسی تشکیل دینی چاہئے اسٹیبلشمنٹ نے حکومت میںٹیکنوکریٹس کوشامل کرکے خودکومضبوط کیا ہے۔

عمران خان چابی والا کھلوناہے انہیںخودسمجھ نہیںآرہی کہ کیا ہورہاہے۔عوام کومہنگائی کے خلاف چھترول کی دھمکیاں دینے والے احمقوںکی جنت میںبستے ہیںعوام سڑکوںپرآگئے توانہیںکوئی روک نہیںپائے گا ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں حاجی بلال انصاری میاں یوسف اور دیگر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ کوئی نرم ہاتھ نہیںہوا۔

(جاری ہے)

معاشی ،دفاعی اورداخلی معاملات میںاسٹیبلشمنٹ کے بندے شامل کرنے کامطلب ملک ان کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔ شیخ حفیظ کو وزیرخزانہ بنانے کافیصلہ عمران خان سے ملاقات سے قبل ہوچکا تھا۔اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کے معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کاتاثرزورپکڑ رہا ہے۔اسدعمر سے زبردستی استعفیٰ لیاگیاتاہم انہیں فارغ کرناپی ٹی آئی کے لئے نقصان دہ ہوگا۔

اس سے بہترتھاکہ شیخ حفیظ اسدعمر کے ساتھ بطور مشیر کام کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پاکستان کی معاشی پالیسی کے لئے بہتر ہیں۔اس کی سپورٹ کے بغیرمعاشی چیک اینڈ بیلنس ممکن نہیں۔امریکہ کا پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف پرکوئی دبائو نہیںہے۔ پارلیمنٹ کے اندرتبدیلی کے مواقع موجود ہیں۔سینٹ میںمسلم لیگ ن کی اکثریت کی وجہ سے بڑی تبدیلی ممکن نہیں۔

چوہدری نثارمحب وطن سیاست دان ہیںوہ مسلم لیگ ن سے اختلافات کے باوجودپی ٹی آئی میںشامل نہیںہوںگے۔مئیرکے براہ راست الیکشن میںوہ امیدوارہوںگے اورپارٹی سے ٹکٹ کی درکواست کریںگے۔حکومت کاارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈزفراہم کرنے کافیصلہ ان کی اپنی پالیسی کے خلاف اور یوٹرن ہے کیونکہ عمران خان کو بلدیاتی نمائندوںکے ذریعے ترقیاتی کام کروانے کااعلان کرچکے ہیں۔حکومت کوچاہئے کہ وہ پہلے مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے جاری منصوبوںکومکمل کروائے بعدمیںنئے منصوبے شروع کئے جائیں۔حکومت کامسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ نامناسب رویہ پاکستانی معیشت کی تباہی کاباعث بنے گا۔جھوٹے کیسزجلد ختم ہوجائیںگے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں