سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اوردیگرمطالبات کیلئے ایپکا کے زیراہتمام محکمہ اریگیشین سے ضلع کونسل چوک تک احتجاجی ریلی ،2مئی کو اسلام آبادپارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے کااعلان

جمعرات 25 اپریل 2019 14:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سرکاری ملازمین نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)کے زیراہتمام صوبائی صدرحاجی محمدارشاد چوہدری کی ایپل پر ملک بھرکی طرح فیصل آبادمیں بھی محکمہ اریگیشن سے ضلع کونسل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی،شرکاریلی نے بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے اور حکومت کی سرکاری ملازمین سے زیادتیوںکے خلاف شدیدنعرہ بازی کر رہے تھے۔

ریلی کی قیاد ت صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی ،ڈویژنل صدرچوہدری واجدعباس گجر،جنرل سیکرٹری جاویدانجم اقبال ڈھلوں،نائب صدورشفیق اعوان،احمدرضابھٹی،زاہدمحمود،فیاض احمدبھٹی،مہران ملک اوردیگرنے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے کہ ہے کہ گذشتہ حکومت کے خلاف ہونے والے ہراحتجاج میںہماراساتھ دینے والاموجودہ حکمران طبقہ ملازمین سے بالکل لاتعلق ہوگیا ہے، ہمارے تمام مسائل کوفی الفورحل کیا جائے ،2مئی کو اسلام آبادپارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ دھرنے میں فیصل آبادڈویژن پنجاب بھرکے ہزاروں ملازمین شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری واجدعباس گجرنے کہاکہ پنجاب بھرکے تمام ملازمین کابالحاظ عہدہ،سکیل،تنخواہ ودیگر الائونسزیکساںکئے جائیں،پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین طرح پنجاب بھرکے تمام ملازمین کو یکساں طورپرہائوس ریکوزیشن کی سہولت دی جائے تاکہ سابقہ حکومت کے آخری 7دنوں میں کئے گئے امتیازی سلوک کاخاتمہ ہوسکے ،سیکرٹریٹ کے ملازمین طرزپر پنجا کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیاجائے،پنجاب کے تمام ملازمین کو سیکرٹریٹ ملازمین کی طرزپرتوٹیلٹی الائونس دیاجائے، پنجاب کے تمام زکوة،فیلڈسٹاف،پاپولیشن ویلفیئر،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،کنٹریکٹ ،BOM،ڈیلی ویجزاورورک چارج ملازمین کو مستقل کیا جائے،محکمہ صحت سمیت دیگر محکمہ جات کی ختم کی کلریکل پوسٹوںکو بحال کیاجائے،صوبہ کے پی کے کی طرز پرگروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر اداکی جائے ،اپ گریڈیشن سے محروم کیڈرز(سپروائزرسوشل ویلفیئر،اکاوئنٹنٹ ،فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ ،کیرٹیکر،کمپیوٹرآپریٹرودیگر)کو اپ گریڈ کیاجائے،گریڈ1تا22پنجاب ملازمین کی تنخواہوں میں دیگرصوبوں کے ساتھ پائے جانے والے سال 2013ء میں5فیصد،اور2015ء میں 25فیصد (کل 7.5فیصد)بلاجوازفرق کو فی الفورختم کرتے ہوئے تنخواہوں میں دیگرصوبوں کے برابراضافہ کیاجائے، پیڈاایکٹ 2006جس کا صرف صوبہ پنجاب میں نفاذ ہے ملک بھرکے دیگرصوبوں کی طرز پر اس کاخاتمہ کیاجائے اور پنجاب بھرکے ملازمین کواپنے فرائض احسن طریقہ ، ایمانداری وٹینشن فری ماحول میں سرانجام دینے کے موقع فراہم کیاجائے،کئی ایسے محکمے ہیں جہاں سالہا سال پروموشن کوٹے پر عملدرآمد نہیں ہوا جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی پرموشن کی جائے اورمحکمہ زکوة کے ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں