عدالت میں سماعت کے دوران سینئیر سول جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی ، وکیل نے کرسی سے حملہ کرکے جج کو زخمی کردیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:06

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) عدالت میں سماعت کے دوران سنئیر سول جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی ، وکیل نے کرسی سے حملہ کرکے جج کو زخمی کردیا ۔بار کونسل جڑانوالہ نے وکیل پر عدالتوں میں پیش ہونے پر پابندی عائد کردی اور پنجاب بار کونسل کو وکیل کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ جوڈیشل کمپلیکس میں سینئیر سول جج خالد محمود وڑائچ کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت جاری تھی کہ جرح کرنے کیلئے آئے وکیل عمران منج نے کیس کے حوالے سے جج کے ساتھ تلخ کلامی پر مشتعل ہوکر کرسی اٹھا کر حملہ کردیا ۔

کرسی لگنے سے جج کے سر اور کان پر چوٹ آئی ۔جج کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جج نے سر کا ایکسرے کروا کر میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ۔دوسری جانب صدر مہتاب آفتاب اور سیکرٹری جنرل مہر آصف نذیر نے بار کونسل جڑانوالہ نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے وکیل عمران منج کے عدالتوں میں پیش ہونے پر پابندی عائد کردی ۔ اجلاس میں سنئیر سول جج پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور پنجاب بار کونسل کو معاملہ پرڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے ملوث وکیل کا وکالت نامہ منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں