حکومت وعدہ کے مطابق ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کو یقینی بنائے ، عارف احسان ملک

مالی مشکلات کا شکار صنعتکاروں اور برآمدی تاجروں کوکسی حد تک ریلیف مل سکے، چیئرمین آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن

جمعرات 25 اپریل 2019 23:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئر مین عارف احسان ملک اورسینئر رہنمائوں عمران محمود ، ظفر اقبال سرور،محمد عمار سعید،شہزاد حسین ،کیپٹن فاروق خاں، انجینئر بلال جمیل ، شہزاد احمد اور دیگرنے وزیر اعظم عمران خان اورنئے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ وعدہ کے مطابق ریفنڈ کلیمز کی ادئیگی کو یقینی بنائے تاکہ مالی مشکلات کا شکار صنعتکاروں اور برآمدی تاجروں کوکسی حد تک ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے 5 ماہ قبل صنعتکاروں اور برآمدی تاجروں کے مختلف دفود سے ملاقاتوں کے دوران 36ارب میں سی9 ارب روپے کے ریفنڈ کلیمز 31دسمبر 2018 تک ادا کرنے کا یقین دلایا تھا اور کہا تھا کہ ریفنڈ کلیمز ادا ئیگی کیلئے 9 ارب روپی31دسمبر 2018سے قبل سٹیٹ بینک کو دے دئیے جائینگے لیکن آج تک ریفنڈ کلیمز ادائیگی نہیں ہوسکی APBUMAکے چیئر مین عارف احسان ملک اورمتذکرہ رہنمائوںنے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے مختلف ملکوں کی حکومتیں اپنے برآمدی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کیلئے مختلف نوعیت کے پیکج دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

سابقہ حکومت نے بھی PMپیکج کے تحت ضروری فنڈ بھی جاری کر دیئے تھے مگر موجودہ حکومت نے 8ماہ کے دور ان ایک روپے کا ریفنڈ بھی نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کو کامیابی سے آگے بڑھانا اور ایکسپورٹروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ SMEسیکٹر ملک میں سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والا سیکٹر ہے اور یہ ادارے بہت کم سرمائے سے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمارہے ہیں۔ اگر ان کے ریفنڈ ادا نہ کئے گئے تو اس سے ملکی برآمدات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا نیا طوفان بھی کھڑا ہوسکتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں