mفیصل آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی

hمسجد کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق،3افراد زخمی ہو گئے

جمعہ 17 مئی 2019 20:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) فیصل آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی جس کے نیتجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج فیصل آباد کے علاقے مصطفی آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی۔دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز خانیوال میں زیر تعمیر مسجد کی چھت گر گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خانیوال کے علاقہ حسینی چوک پر زیر تعمیر مسجد کی چھت گر گئی۔ مسجد کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ کچھ افراد زخمی ہوئے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا تھاتاکہ ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا جا سکے اور ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں