کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر11گرانفروشوں کو 41ہزارروپے جرمانہ اور 4ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمہ درج

پیر 20 مئی 2019 18:28

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) :ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جمیل احمد باجوہ نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر11،گرانفروشوں کو 41ہزارروپے جرمانہ اور 4ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے بھائی والا،منصور آباد،ملک پور،مانانوالہ اوردیگر علاقوں میں پھل،سبزیوں،گوشت اورکریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اور اوورچارجنگ پر دکانداروں کو جرمانے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں