ُفیصل آباد،نہر سے باریش شخص کی نعش برآمد جبکہ تشدد و حادثات میں 8افراد ہسپتال پہنچ گئے

پیر 20 مئی 2019 21:06

ٴفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) نہر سے باریش شخص کی نعش برآمد جبکہ تشدد و حادثات میں 8افراد ہسپتال پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق، تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ پل عبداللہ کے قریب نہر سے 55سالہ شخص کی نعش برآمدہوئی ریسکیو کی امدادی ٹیم نے نعش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی، پولیس نے نعش کی شناخت کیلئے قریبی مساجد میں اعلانات بھی کروائے، پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

221ر ب کے رہائشی 24سالہ تصور ولد اقبال، 18سالہ نادر علی ولد شیر محمد، رچنا ٹائون گلی نمبر 2 میں 26 سالہ شہزاد نواز ولد نواز کو مخالفین نے تشدد کا نشانہ بنایا، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لے جایا گیا، علاوہ ازیں 213 رب میں 30سالہ تصور زوجہ اکرم، رشید آباد میں 27سالہ وقاص ولد طفیل، پیپلز کالونی نمبر 2 میں روبی زوجہ صابر، 72گ ب میں 21 سالہ عدیل ولد فیاض،121گ ب کے رہائشی 50سالہ عبدالرحمن ولد حبیب کو بھی ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جنہیں تا حال طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔،

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں