فیصل آباد،فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 3 افراد زخمی ہو گئے

پیر 20 مئی 2019 21:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد میں سدھوپورہ چوکی کے قریب واقع حمزہ ایمبرائیڈری کی چھت اوور لوڈ ہونے پر زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجہ میں ملبے تلے آکر چھت کے نیچے کام کرنے والے 3 محنت کش زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 25 سالہ حمزہ ولد ندیم، 25 سالہ ادریس ولد حسن اور 20 سالہ علی حیدر ولد نصیر شامل ہیں ریسکیو کی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں