فیصل آباد میں لاوارث نعشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید ایک نوجوان کی نعش مارچری منتقل

پیر 20 مئی 2019 21:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) فیصل آباد میں لاوارث نعشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ مزید ایک نوجوان کی نعش مارچری منتقل، پولیس نے روایتی طریقہ اپناتے ہوئے اسے نشئی قرار دے دیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ 225 ر۔ب کے قبرستان میں 35 سالہ نامعلوم شخص کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی مذکورہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اسے نشئی قرار دیتے ہوئے اس کی نعش مارچری منتقل کردی۔ شہریوں نے آئے روز نامعلوم افراد کی نعشیں ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے صورت حال کا بروقت جائزہ لے کر قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کا کیا ہے کیونکہ ایسے واقعات میں مرنے والوں کو نشئی قرار دے کر پولیس اپنی جان چھڑوا لیتی ہے لیکن مرنے والوں کے خاندان عمر بھر کے لئے اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر تلاش میں مگن رہتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں