محکمہ زراعت کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر جڑانوالہ میں جعلی وملاوٹی کھادیں تیار کرنے والی فیکڑی پکڑ لی

منگل 21 مئی 2019 21:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) محکمہ زراعت کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر جڑانوالہ میں جعلی وملاوٹی کھادیں تیار کرنے والی فیکڑی پکڑ لی اور مالک سمیت دیگرملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید کی زیرنگرانی محکمہ زراعت کی ٹیم نے پولیس افسران کے ہمراہ جسوآنہ بنگلہ جڑانوالہ میں غیر قانونی فیکڑی سے جعلی ڈی اے پی،ایس ایس پی اور زنک سلفیٹ کھادوں کے 388بیگس،1132خالی بیگس،سلائی مشینیں،وزن کے پیمانے اور تقریبا 25لاکھ روپے مالیت کی مشینری قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کردی اور موقع پر کھادوں کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں