ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کا سبزی منڈی سدھار کا دورہ ،پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ

منگل 21 مئی 2019 22:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) :ڈپٹی کمشنرسردار سیف الله ڈوگراور سی پی او اظہر اکرم نے دوپہر کے وقت سبزی منڈی سدھار جھنگ روڈ کا دورہ کرکے بعض پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا۔ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ عبدالرحمن بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے خریداری کیلئے آئے ہوئے دکانداروں سے سبزیوں کی طلب اور آڑھتیوں کے طرز عمل کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر سبزی منڈی کی روزانہ مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور کسی آڑھتی یا ذخیرہ اندوز کو خریدار یادکاندار کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں و سبزیوں کے تھوک نرخوں کو قابو میں رکھنے کا مقصد پرچون مارکیٹ میں صارفین کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے لہذا بولیوں میں بے جا اور بلاجواز اضافہ نہیں ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف سے کہا کہ وہ نیلامیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر بولیوں کی تفصیلات سے انہیں بھی آگاہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بلاجواز مہنگائی کے رحجان کی سختی سے حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور آلو پیاز سمیت ٹماٹر اوردیگر پھلوں وسبزیوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھی جائے۔سی پی او نے کہا کہ سبزی منڈی میں سیکورٹی امور کو ہمہ وقت چیک کریں اور کسی جگہ کوئی کمی یا خلا نہیں ہونا چاہیے۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ نے سبزیوں وپھلوں کے سٹاک کی صورتحال اوریکارڈ کی تفصلات سے آگاہ کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں