فیصل آباد، ایف آئی اے کی ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنڈی شیخ موسیٰ، بھلوال اور چک جھمرہ میں چھاپے، 10 اشتہاری ملزمان گرفتار

بدھ 22 مئی 2019 23:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) ایف آئی اے فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان میو کی زیرنگرانی ٹیموں کے ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنڈی شیخ موسیٰ، بھلوال اور چک جھمرہ میں چھاپے، 10 اشتہاری ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیموں نے مذکورہ بالا علاقوں میں چھاپے مار کر اشتہاریوں طارق علی ولد بوٹا، جاوید مسیح ولد یوسف مسیح، سہیل امجد ولد ارشد محمود، توصیف احمد ولد ظفر، محمد تنویر ولد محرم، محمد بشیر ولد عبدالعزیز، محمد اقبال ولد عامر علی، محمد ناصر ولد نور محمد، خواجہ کامران ولد محمد سلیم اور محمد شریف ولد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں