فیصل آباد ،انسداد دہشتگری عدالت نے سول جج حملہ کیس میں ملوث وکیل عمران منج کو 5 سال قید کی سزا سنا دی

جمعرات 23 مئی 2019 14:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) انسداد دہشتگری عدالت نے سول جج حملہ کیس میں ملوث وکیل عمران منج کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسدد دہشتگردی عدالت کے جج محمد خلیل ناز نے فیصلہ سنایا، سپیشل جج محمد خلیل ناز نے سوا دو لاکھ جرمانہ کی سزا بھی سنائی، وکیل عمران منج کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وا ضح رہے کہ وکیل عمران منج نے گز شتہ مہینے عدالت میں گھس کر سول جج شہباز کا سر پھوڑ دیا تھا، وکیل کا لائسنس بھی پنجاب بار کونسل نے منسوخ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں