ڈویژنل کمشنر ِ، ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے خیال کاسترو کا رمضان بازاروں کا دورہ، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور معیار کا جائزہ
جمعرات 23 مئی 2019 18:47
(جاری ہے)
ڈویژنل کمشنر نے مختلف سٹالز پر اشیاء کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ماہ صیام کے بقیہ ایام میں بھی صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی اور بہترین انتظامات برقرار رہنے چاہیں ۔
انہوں نے سستی چینی اور سستے آٹے کی فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور کہا کہ سٹالز پر نظم وضبط برقرار رکھا جائے۔انہوں نے خریداری کے لئے موجود مرد وخواتین سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے مختلف سٹالز پرپھلوں وسبزیوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اور اشیاء کے معیاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں کے انچارج افسران سے کہا کہ سارا دن وقفے وقفے سے سٹالز پر اشیاء کا معیار چیک کرتے رہیںاورغیر معیاری اشیاء کی فروخت کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کی فیئر پرائس شاپ پر سبسڈی پر فروخت ہونے والی اشیاء کی کسی لمحہ قلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مختلف اشیائے خوردونوش کی طلب پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ طلب ورسد میں توازن برقرار رہے۔۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا مقصد رمضان بازاروں کے فوائد کو عام آدمی تک پہنچانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازارمیں صفائی ستھرائی،میڈیکل کیمپ پر سہولیات،وزن کے پیمانے بھی چیک کئے۔ایم پی اے خیال احمد کاسترو نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ماہ صیام کے دوران رمضان بازاروں کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے جہاں صارفین کو سستی چینی،آٹااورفیئر پرائس شاپس پر سبزیاں ودیگر اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔انہوں نے ضلع کے رمضان بازاروں میں عمدہ انتظامات پرڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ بہترین انتظامات آخری روز تک برقرار رکھے جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بتایا کہ عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اوورچارجنگ کرنے والوں کو جرمانے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرارہے ہیں۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی ٹی آئی رہنما ء و سا بق سینیٹر اعظم سواتی فیصل آبا د سیشن کو رٹ میں پیش ،سا نح 9مئی کے چا ر مقدما ت میں ..
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی
فیصل آباد، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے ..
فیصل آباد،ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر دو دوستوں کو لہولہان کر دیا
فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام 19اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں1اکھ 4ہزار ..
فیصل آباد، چالاک افراد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں سے 84لاکھ روپے ہتھیالئے
فیصل آباد،بارش کے باعث گھر کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا
فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
فیصل آباد،شہری کے مکان پرقبضہ کروانے کی کوشش کاالزام
فیصل آباد،کلرکہار میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق چار افراد کو سپرد خاک کردیا گیا‘
فیصل آباد،ڈاکوئوں کے مسلح گروہ 2شہریوں اور امام مسجد کا گھر لوٹ لیا
فیصل آباد،ماہ صیام میں بیت المال فنڈز سے مالی امداد و راشن لیکر دینے کا جھانسہ دیکر فارم پر کرنے کی ..
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کیویز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آ گئی
-
حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو 8فروری کو اکثریت نہیں لینے دی گئی
-
بارہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار
-
خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کی علی امین گنڈا پور کی سرکار بھی پیروی کر رہی ہی: عظمیٰ بخاری
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی
-
شیخوپورہ میں 5سیٹوں کے رزلٹ کو مینیج کرنے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا
-
پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہے گوہر اعجاز
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ، باہمی فائدے کے لیے متعدد شعبوں میں وسیع تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا
-
حکومت کا اہم تعیناتیوں کے لیے عمر کی حد 65سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ میں جنگ بندی کے فوری نفاذ، انسانی امدادی راہداری کھولنے اور بڑے انسانی بحران کو روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
-
نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے جاتی عمرہ فارمزکے باہر اڈا پلاٹ چوک پہنچ گئے
-
ملت ایکسپریس واقعہ: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی موت حادثاتی قرار