فیصل آباد، پٹرولنگ پولیس نے بکرا چوروں کو پکڑاکر بکرابرآمد کر لیا

جمعرات 23 مئی 2019 20:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) پٹرولنگ پولیس نے بکرا چوروں کو پکڑاکر بکرابرآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہو اہے کہ پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر419ج ب کے شفٹ انچارج راشد علی نے ماتحت اہلکاران کے ہمراہ موچیوالہ روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل کومشکوک جان کر روک کر چیک کیا توملزمان چک نمبر348ج ب کے امین کا 30ہزارروپے مالیت کا بکرا چوری کر کے فرارہو رہے تھے کہ پٹرولنگ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے بکرابرآمد کر کے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں