فیصل آباد،سمندری میں شہباز شریف پارک سے نومولود بچی برآمد‘ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری منتقل کیا

جمعرات 23 مئی 2019 20:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) سمندری میں شہباز شریف پارک سے نومولود بچی برآمد‘ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد کیلئے لیبرروم میں رکھا گیا ہے‘ سمندری میں شہباز شریف پارک میں نومولود بچی کو کپڑوں میں لپیٹ کر نامعلوم افراد رکھ کر چلے گئے پارک میں موجود صبح سویرے سیر کرنے کیلئے آنے والوں کی اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی تو نومولود بچی کو معجزانہ طور پر زندہ پا کر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری داخل کرادیا‘ واقعہ کی اطلاع پا کر پولیس نے نومولود بچی کے لواحقین کی تلاش شروع کردی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں