ًفیصل آباد، سمن آباد کالج روڈ پر ٹرین تلے آکر ضعیف العمر شخص موت کی آغوش میں جا پہنچا

جمعرات 23 مئی 2019 20:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) سمن آباد کالج روڈ پر ٹرین تلے آکر ضعیف العمر شخص موت کی آغوش میں جا پہنچا، پولیس نے نعش مارچری منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی، سمن آباد کالج رود قبرستان کے قریب 65سالہ شخص ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ گوجرہ سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا، ریسکیو کی امدادی ٹیم نے مرنے والے کی نعش پولیس کے حوالے کر دی، سمن آباد پولیس نے 65سالہ شخص کی نعش تحویل میں لیکر مارچری منتقل کرکے اسکے لواحقین کی تلاش کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں