ماہ صیام کے بقیہ ایام میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 مئی 2019 18:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز)قیصر عباس رند نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے بقیہ ایام میں زیادہ طلب کی کچن آئٹمز کی سپلائی میں تعطل نہیں آنا چاہئے اس سلسلے میں طے شدہ طریقہ کار وسپلائی میکنزم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے یہ ہدایت مختلف علاقوں کے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے جاری کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرزنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سردار سیف الله ڈوگر کی ہدایات پر رمضان بازاروں کی کڑی مانیٹرنگ کرکے اشیاء کے معیارپرگہری توجہ مرکوز ہے۔انہوںنے مختلف سٹالز پر پھلوں،سبزیوں،دالوں ودیگر اشیاء کے معیارکامعائنہ کیااورہدایت کی کہ بازاروں میں گھٹیا پھل اور سبزیاں نظر نہیں آنی چاہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ تازہ پھلوں وسبزیوں میں پرانی سبزیاں /پھل مکس کرکے بیچنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

انہوں نے خریداری میں مصروف صارفین سے مسائل بھی دریافت کئے اور رمضان بازاروں میں خواتین وبزرگ صارفین کے لئے انتظامات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے سستے آٹے کی فروخت کے عمل کابھی معائنہ کیا اور سیل ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے وزن اورمعیار کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جائے۔انہوں نے سستی چینی کے سٹال پر نظم وضبط کاجائزہ لیا۔انہوں نے رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کوہمہ وقت یقینی بنانے کی تاکیدکرتے ہوئے نگران سٹاف سے کہاکہ وہ احسن انداز میں ڈیوٹی انجام دیں اور رمضان بازاروں کے تمام ترانتظامات کوبرقراررکھیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں