فیصل آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ولی پورہ میں غیر قانونی ہسپتال پر چھاپہ مار کر درجنوں مریضوں کو بازیاب کروا لیا

ہفتہ 25 مئی 2019 21:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ولی پورہ میں غیر قانونی ہسپتال پر چھاپہ مار کر درجنوں مریضوں کو بازیاب کروا لیا۔ منشیات کے مریضوں کے علاج کے بہانے قید میں رکھے گئے مریضوں پر تشدد بھی کیا جاتا تھا 2018ء میں سیل کئے گئے کلینک کو دوبارہ غیر قانونی طور پر کھول لیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی ہسپتال دوبارہ سیل، تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ ولی پورہ میں نذیر احمد مسرت بحالی مرکز برائے عادی منشیات فیصل آباد کے نام سے غیر قانونی ہسپتال چلا رہا تھا اور ڈاکٹر کے بھیس میں معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہا تھا ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن فیصل آباد ڈاکٹر شاہد اقبال نے 24-5-2019کو ہسپتال دوبارہ سیل کر دیا اس دوران بڑی تعداد میں نشئی مریضوں کو قید رکھا گیا تھا اور نشئی مریضوں پر تشدد بھی کیا جاتا۔

تھانہ غلام محمد آباد میں میسرز نذیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں