فیصل آباد،ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی نے شوگر سیس فنڈز کے 19کروڑ 82لاکھ روپے سے مختلف شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کی 15سکیموں کی منظوری دی

ہفتہ مئی 21:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی نے شوگر سیس فنڈز کے 19کروڑ 82لاکھ روپے سے مختلف شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کی 15سکیموں کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید،اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)مصور خاں نیازی،ہائی ویز کے افسران اور شوگر ملز کے نمائندگان وکاشتکاروں نے بھی شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ منظور ہونے والے منصوبوں پر فوری عملدرآمد کے لئے محکمانہ اقدامات کئے جائیں اور کوئی سکیم تعطل کا شکار نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی ضرورت کی سکیمیں ہی منظوری کے لئے پیش کی جائیں اور ہائی ویز کے افسران سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کریں۔اس ضمن میں اگر کسی جگہ کوئی انتظامی وفنی رکاوٹ درپیش ہو تو ان کے نوٹس میں لائیں۔کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت وبحالی کے منصوبوں کے دوران روڈ کے دونوں اطراف شجرکاری بھی کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ سڑکوں کے منصوبوں پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کے لئے اچانک دورے بھی کریں گے اور اگر کسی جگہ سست روی یابددیانتی پائی گئی تو سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments