فیسکو ملازمین صارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنالیں ۔ ڈی سی ایم

ہفتہ 15 جون 2019 23:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) : وزارت توانائی( پاور ڈویژن) کی ہدایت اور چیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ کے احکامات کی روشنی میںصارفین بجلی کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے فیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میںڈی سی ایم فیسکو فرسٹ سرکل صدیق اکبر نے فیسکوسول لائن سب ڈویژن میں کھلی کچہری لگائی اور صارفین بجلی کے مسائل سن کر ان کے فوری ازالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنالیں اورصارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے تمام ممکن اقدامات کو بروئے کار لائیںکیوں کہ مطمئن صارف ہی فیسکو کا سرمایہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کی ہدایت پر تمام ڈویژنوں کے فیسکو اہلکاروں کو 24گھنٹے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں۔

صارفین بجلی کو تمام سہولیات بروقت مہیا کی جائیں گی۔ ایماندار و ذمہ داراہلکارہمارا قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہیں۔انھوں نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فیسکو ملازمین بجلی چوری کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں مگر اس سلسلے میں عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے ۔اس موقع پر ایکسئین سول لائن فیصل شفیع رانا، ریونیو آفیسر ذوالفقار علی چدھڑ، ایس ڈی او سو ل لائن محمد ابوبکر، ایس ڈی او حاجی آباد مبشرلاڑا، ایس ڈی او سرگودھا روڈ طاہر مقصود، ایس ڈی او مسلم ٹائون رانا راشد اور ایس ڈی او اسلام پورہ وقاراحمد خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں