فیصل آباد،دن دیہاڑے دو مختلف مقامات پر جدید آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ لئے

منگل 18 جون 2019 23:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) دن دیہاڑے دو مختلف مقامات پر جدید آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ لئے ۔معلوم ہو اہے کہ الفیض سوسائٹی گلی نمبر2 گوجرہ کا حارث سلیم شیخ اپنے موٹر سائیکل پر مقامی بینک سے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے نکلواکر گھر واپس آیا توگھر کے گیٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے قبضہ سے مذکورہ رقم چھین لی اور کامیاب ڈکیتی کی واردات کے بعد موقع سے فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

ایک ڈاکونے ہیلمنٹ پہن رکھا تھاعلاوہ ازیں دوسری واردات میں نواحی چک نمبر308ج ب سرنگیاں کاسبزی فروش ارشد اپنے لوڈرموٹر سائیکل رکشہ پر سوارمختلف چکوک میں سبزی فروخت کر کے چک نمبر433ج ب دھیروکی کے قریب جا رہاتھا کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سواردو مسلح ڈاکوئوں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس کے قبضہ سی12ہزارروپے کی نقدی وموبائل چھین لیا اور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو وارداتوں سے آگاہ کر دیاگیا ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہ ہو سکی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں