فیصل آباد، گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ دوشیزہ نے زہر نگل کر موت گلے لگالی

منگل 18 جون 2019 23:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء)گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ دوشیزہ نے زہر نگل کر موت گلے لگالی ، الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں ، نا گہانی موت پر گھر میںکہرام برپا ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق 75ج ب سوہل کی رہائشی اٹھارہ سالہ رابعہ دخترمحمد طاہر نے گھروالوں کی کسی مسئلہ پر ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر آرگینگ پوازئنگ نگل لی جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں