فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈائون ،24گھنٹوں کے دوران فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 29مجرمان و اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعرات 20 جون 2019 16:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈائون جاری ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 29مجرمان و اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان انسپکٹر عامر وحید نے بتایاکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش پر 7افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7عدد پستول و ریوالور برآمد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 43لیٹر شراب اور ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ ملزم امجد مسیح کو بھی 20لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا گیا ہے نیز ملزم مولا مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 18لیٹر شراب پکڑ لی گئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ مذکورہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس تھانہ سرگودھا روڈ اور پولیس تھانہ پیپلز کالونی فیصل آباد میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں