واپڈا فیسکو فیصل آباد کا لائن مین پاور ٹرانسمشن لائن پر کام کرتے ہوئے بجلی کا کر نٹ لگنے سے جاں بحق

جمعرات 20 جون 2019 16:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) واپڈا فیسکو فیصل آباد کا لائن مین 11ہزار کے وی کی مین پاور ٹرانسمشن لائن پر کام کرتے ہوئے بجلی کا کر نٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ واپڈا فیسکو فیصل آباد کا لائن مین خضر حیات ولد محبوب عالم سکنہ چک ٹھٹھہ ساہیکا جھامرہ روڈ تاندلیانوالہ فیصل آباد جمعرات کے روز چک نمبر 407پنڈی شیخ موسیٰ تاندلیانوالہ میں 11ہزار کے وی کی مین پاور ٹرانسمشن لائن پر کام کر رہا تھا کہ اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا ۔

انہوںنے بتایاکہ کرنٹ کی شدت اتنی شدید تھی کہ لائن مین خضر حیات موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیسکو حکام اور پولیس و ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جہاںسے متوفی خضر حیات کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔بعد ازاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں