5 1 میڈیکل سٹورز مالکان اور عطائی ڈ اکٹرز کے کیس ڈرگ کورٹ کو بجھوانے کا فیصلہ

جمعرات 20 جون 2019 18:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) :ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں کی پاداش میں 15میڈیکل سٹورز کے مالکان اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کیسز ٹرائل کے لئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور سنگین خلاف ورزی کے مرتکب نوید فارمیسی سمندری کے پروپرائٹرنوید علی کے خلاف مقدمہ درج،دستاویزات کی تصدیق کے سلسلے میں 5میڈیکل سٹور/کلینک کے کیسز موخر اور 5کوارننگ دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 26میڈیکل سٹورز/کلینکس کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا جن کے خلاف ڈرگ انسپکٹرز کی طرف سے انسپکشن رپورٹس تیار کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،سیکرٹری بورڈ عارف شہزاد،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر سجیلہ نذیر،غلام سرور اور پنجاب پولیس کے نمائندہ آفیسر بھی موجود تھے۔

صدراجلاس نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کے مرتکب میڈیکل سٹورز/کلینکس کے خلاف انسپکشن رپورٹس کاجائزہ لیتے ہوئے ڈرگ انسپکٹرز سے کہا کہ جعلی وغیر معیاری ادویات فروخت وتیار کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کیسز تیار کرکے ڈرگ کورٹ میں موثر پیروی کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر اس قبیح فعل کا قلع قمع کیاجاسکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مکمل نگرانی کرتے ہوئے نشہ آور ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی میں تاخیر نہ کریں۔انہوں نے سیل کئے گئے میڈیکل سٹورز وکلینکس کی چیکنگ کرنے کی بھی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں