ڈویژن بھر میں 421پولٹری فارمز کی رجسٹریشن جبکہ 301مالکان میںسر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ، ڈائریکٹر لائیوسٹاک

جمعرات 20 جون 2019 18:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) :محکمہ لائیوسٹاک نے ڈویژن بھر میں اب تک 421پولٹری فارمز کی رجسٹریشن اور301مالکان میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ سروے کا عمل جاری ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ کے تحت چاروں اضلاع میں پولٹری فارمز کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تحصیل کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹرز بطور انسپکٹر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ فیصل آباد میں 70،جھنگ میں 25ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 35اورچنیوٹ میں 18رجسٹریشن کی گئیں۔ انہوں نے پولٹری فارمز مالکان سے کہا کہ وہ رجسٹریشن لازمی کرائیں ۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹرزیاڈپٹی ڈائریکٹرز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں