پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے ، غیر ملکی سرمایہ کار اس سے فائدہ اُٹھائیں ، ملک عمر فاروق

جمعرات 20 جون 2019 18:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) :ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوان ملک عمر فاروق متحدہ عرب امارات کے تین ہفتے کے نجی دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ یو اے ای میں اپنے قیام کے دوران مشیر کھیل نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اوورسیزپاکستانیوں اور نوجوانوں کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے بتایا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو انتہائی اہمیت رہی ہے جس کے تحت متعدد منصوبوں کا عملی آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول موجود ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔سرمایہ کاروں کے ایک بڑے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان آنے کا عندیہ دیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں