ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری

جمعرات 20 جون 2019 18:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) : ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس کرکے ڈینگی کے ذرائع کا خاتمہ کررہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان محمود کی زیرنگرانی ٹیموں نے ان ڈور اورآئوٹ ڈور سرویلنس کے علاوہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی اور ذرائع کاصفایا کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مختلف جگہوں پر کھڑے پانی سے سیمپلز بھی حاصل کئے جبکہ کباڑخانوں،ٹائر شاپس اور پودوں کی نرسریوں کا دورہ کرکے دکانداروں کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈاکٹر عدنان محمود نے کہا کہ بارشوں اور درجہ حرارت کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کے خطرات موجود ہیں لہذا شہری گھروں میں کسی جگہ پانی کھڑا نہ رہنے دیں اور فالتو سامان کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ صفائی کویقینی بنائیں تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں